برطانوی ڈاکٹروں نے چھاتی کے سرطان کا ایک نیا علاج دریافت کیا ہے جس نے خواتین میں مہلک سرطان کی رسولی کو صرف 11روز میں ختم کر دیا۔
اس نئی تحقیق میں ڈاکٹروں نے کینسر کے خاتمے کی دو ادویات ’’ہرسیپٹن‘‘ اور ’’لاپاٹینیب‘‘ کو تجرباتی طور پر آپس میں ملا کر استعمال کیا اور اہم
کامیابی کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ اب چھاتی کے سرطان میں مبتلا کم عورتوں کو ہی کیمیو تھراپی کی ضرورت پڑے گی۔
اس تجربے میں شامل ہر چار میں سے ایک خاتون میں رسولی یا ٹیومر نمایاں طور پر سکڑ گیا اور بعض صورتوں میں مکمل طور پر غائب ہوگیا ۔ عام طور پر رسولی ختم ہونے میں مہینوں یا سال لگ جاتے ہیں۔